17 اپریل 2010 - 19:30

شیعیان عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ محمد سعید حکیم، کربلائے معلی کی طرف پیدل جانے والے حضرت سیدالشہداء کے لاکھوں زائرین کے قافلے میں حاضر ہوئے تو زائرین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محمد سعید حکیم  لاکھون کی تعداد میں کربلائے معلی کی طرف پیدل چلنے والے زائرین کے قافلے میں حاضر ہوئے تو زائرین نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ محمد سعید حکیم کے دفتر نے کربلا کی طرف جانے والے راستوں پر امدادی خیمے نصب کرکے زائرین کی پذیرائی اور ان کی خاطر مدارت کے لئے وسیع انتظامات کئے ہیں۔

 /110